ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اسمبلی انتخابات میں لگیں گی روڈویز کی تین ہزار بسیں

اسمبلی انتخابات میں لگیں گی روڈویز کی تین ہزار بسیں

Wed, 11 Jan 2017 21:48:50  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 11جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش ریاستی سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن (روڈویز)اسمبلی انتخابات میں پولیس فورسز کی پہنچ اور ٹرانسپورٹ نظام قابل رسائی کرانے کیلئے مختلف اضلاع میں تقریبا 3000بسوں کو الیکشن میں لگائے گا۔اسمبلی انتخابات کے پیش نظر روڈ ویز کے مینیجنگ ڈائریکٹر روندر ہیرو نے تمام علاقائی منیجنگ ڈائرکٹر اور سروس منیجنگ ڈائریکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ علاقے اور ڈپو سطح پر جو بسیں مہیا ہیں ان کو فوری طور پر لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 15جنوری سے 20مارچ تک کی مدت میں گاڑیوں کی دستیابی ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے،اس سے زیادہ دستیابی کی صورت میں دستیاب بسوں کی اطلاع چیف جنرل منیجر(مشرقی)جے دیو ورما کو وجہ بتانی ہوگی تاکہ بسوں کو بہت جلد مہیا کرایا جا سکے۔انتخابات ڈیوٹی میں بھیجی جانے والی تقریبا تین ہزار بسوں کی میکانی حالت پوری ٹھیک ہونی چاہئے،سیٹوں کی حالت ٹھیک ہو اور تمام شیشے، لائٹیں، وائپر، ٹائر وغیرہ ٹھیک حالت میں ہو،تکنیکی سپروائزر اور ملازمین کو مذکورہ مدت میں عام چھٹی نہ دے کرچھٹی صرف ناگزیر حالات میں ہی منظور کی جائے۔منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی انتخابات ڈیوٹی میں لگی بسیں دیگر علاقوں میں جائے گی،اس کے لئے متعلق علاقے کے علاقائی منیجر، سروس منیجر، ڈپو کے اسسٹنٹ علاقائی منیجر کی ذمہ داری ہوگی کہ انتخابات ڈیوٹی میں لگی گاڑیوں میں کوئی خرابی آتی ہے تو اسے فوری طور پر ٹھیک کرائے اور بس میں کوئی بڑی غلطی ہو جاتی ہے تو اس کی جگہ دوسری بس دستیاب کرانا یقینی بنائیں۔


Share: